ورنگل17؍جون (اعتماد نیوز)مولانا سید مصطفی قادری المعروف کمال پاشاہ سجادہ
نشین حضرت سید شاہ قادر محی الدین نبیرۂ قادری حویلی عرس جاگیر ورنگل کی
صدارت میں 15؍جون کوبعدعصر مجلس استخلاف (عطائے خلافت) جناب سید یحیٰی
پاشاہ قادری المعروف شعیب پاشاہ، بعد نماز مغرب جلسہ جشن ولادت سید نا غوث
اعظم دستگیرؒ و استقبال رمضان کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس کو جناب سید
شاہ محمد علی مرتضیٰ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت معشوق ربانی ؒ ، سید شاہ
حیدر ولی اللہ قادری نبیرہ قادری سجادہ نشین نیلنگا شریف، جناب سید شاہ
غلام افضل بیابانی المعروف خسروپاشاہ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹھ، جناب
احمد نوراللہ حسنی حسینی قادری متولی وسجادہ نشین استانہ ٹیکمال، حضرت سید
شاہ حیدر ہلال الدین المعروف نوید بابا سجادہ نشین درگاہ معشوق ربانی ؒ
ورنگل،مولانا محمد فصیح الدین نظامی، جناب محمد علی صدر آنین مرچنٹ اسوسی
ایشن ورنگل، جناب غوث محی الدین سید خواجہ ہادی الدین چشتی سجادہ نشین
بارگاہ شمشیر برہنہ حیدرآباد، جناب سید
شاہ ابوتراب قادری بندنوازی قدیری
سجادہ نشین ہلکٹہ شریف، جناب الحاج محمد یوسف پرفکٹ ٹیانرس، مہمانان کی
حیثیت سے شرکت اور مخاطب کیااسی طرح مولانا الحاج سید اعظم علی صوفی صدر کل
ہند جمعتہ المشائخ،مولانا محمد فصیح الدین نظامی ،مولانا حسیب الحسن صدیقی
قادری معتمد سنی علماء بورڈ حیدرآباد، مولانا مفتی سید شرف الدین امام
وخطیب مسجد معشوقیہ، مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ،
مولانا خواجہ جعفرالعابدین ناظم مدرسہ خیرالعلوم مخاطب بھی مخاطب کیا۔ سبھی
مقرر نے جناب سید یحییٰ پاشاہ المعروف شعب بابا کو خلافت او رجانشینی عطا
کئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔مقررین نے ماہ رمضان
اور پیران پیر حضرت غوث اعظم دستگیر کی ولادت بہ سعادت پر تفصیلی روشنی
ڈالی۔ کہا کہ رمضان کا مہینہ تمام مہینوں افضل ہے اس ماہ کے نماز ، روزے،
زکوۃ، کافی اہمیت کے حامل ہیں اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ غریبوں یتمیوں
بیواؤں کی امداد کرنی چاہیئے۔ ڈاکٹر خواجہ عزیز احمد عرسی نظامت کے فرائض
انجام دیئے۔